کاکا سپاہی

 تحریک لبیک یا رسول اللہ ایک عرصے سے کام کررہی تھی ۔۔ یہ متواتر مختلف معاملات اور تنازعات پہ احتجاج و ریلیوں کے زریعے خود کو رجسٹر کرانے میں لگی تھی ۔۔۔ ممتاز قادری کی پھانسی کو کیش کرانے کے بعد باقی کوئی ایسا معاملہ باقی نہی بچا تھا جس کو لیکر یہ ملکی سیاسی افق کی نچلی ترین تہہ سے اٹھ کر مین سٹریم کو چھوسکے ۔۔۔ ایسے میں ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی کوشش جیسا موقع ملنا یقینا نئی زندگی ملنے جیسا ہے مگر ایک کمزور تحریک اس موقع سے خود فائدہ اٹھانے کی اہلیت نہی رکھتی تھی ۔۔۔ تو سوال یہ ہے کہ تحریک یہاں تک پہنچی کیسے ایک غیرمعروف اور عوامی پذیرائی نہ رکھنے والی قیادت اتنے دن دارلحکومت کو بند کرکے کیسے بیٹھی ہے؟ ان کو یہ رستہ دکھانے والی اور درپردہ شہہ دینے والی قوتیں کونسی ہیں؟ آیا تحریک کو حکومتی ایوان سے قاصد رقعے لاکر دیتے ہین یا پھر یہ پیغام راولپندی سے بوٹ پہن کر نکلتے ہیں؟ اس کو سمجھنے کے لیے ہمیں جرائم کی تفتیش کا سب سے اہم فارمولہ سمجھنا پڑےگا کہ اس سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو حاصل ہورہا ہے ۔۔۔ گزشتہ عرصے میں مزہبی دھڑے کی سیاسی جماعت کے قیام اور اس تحریک میں تیزی کے تانے بانے ملتے جلتے نظر آتے ہیں اور وہ ہے سیاسی قوتوں کو ملا کارد کے ذریعے دباو میں رکھنا۔۔ایم ایم اے کی بحالی بھی اسی کا حصہ ہے ۔۔ پاکستانی تاریخ میں ملاکارڈ کے ذریعے حکومتوں کا خاتمہ ایک کامیاب فارمولہ رہا ہے پھر چاہے وہ بھٹو جیسا لیڈر ہو یا بی بی جیسی بےبی۔۔۔۔ بادی النظر میں تحریک کا دھرنا اسلام کے نام پہ ہے مگر بغور دیکھنے پہ یہ کسی انتخابی مہم کی بنیاد سازی لگتی ہے۔۔ اس کو بڑھاوا دینے والے بھی وہی ہیں جو ایسی وارداتوں کے عادی ہیں۔۔۔۔ یہ ہر صوبے کےپسماندہ اضلاع کے ووٹرز پہ اثرانداز ہونے کی کوشس ہے ۔۔ اور یہ کوشش ہر دوور میں بارآور بھی ہوئی کہ اللہ کے نام پہ جیبیں خالی کردینے والی عوام کے لیے مفت کا ووٹ دینا کوئی مسئلہ نہی۔۔۔تحریک کے کامیابی کے لیے اسباب بھی مہیا کیے جارہے ہیں ۔۔ اور اس مربوط پلان کا مقصد شائدکمزور مخلوط حکومت کا قیام ہے جس کا ٹیٹوا ہر دم دبا کر رکھا جاسکے ۔۔۔۔ سو میرے وہ تمام بھائی جن کے اجداد بھی اللہ کے نام پہ ضیا کو منتخب کراتے رہے وہ اللہ کے نام پہ اس بار سدھر جائیں۔۔۔۔ وہ جان لین کہ تحریک والے “سپاہی “ضرور ہیں مگر اللہ کے نہیں۔۔۔۔۔

http://www.azaad.pk/2017/11/20/19260/

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s