غدار پہ لعنت

آج کل الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پہ قادیانیوں کی حب الوطنی کو لیکر ایک عجب سی بحث چھڑ ی ہے ،، جس کو چھیڑنے والا بذات خود حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک کرپٹ شخص ہے۔ (بدعنوان اس لیے لکھا تاکہ سب کو علم ہو کہ اس کی بات کو کس قدر سنجیدہ لینا ہے اور کس حد تک)۔۔ قادیانیوں کو غیر مسلم کے بعد غدار قرار دلانے کی اس بحث کے رواح رواں شخص وہی ہیں جو اسمبلی آنے سے کچھ پہلے خود اس نیب کی حراست سے ضمانت کراکے آئے ہیں جہاں ان مجرموں کو رکھا جاتا ہے جو غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے کاارتکاب کرتے ہیں (یہ بھی کسی غداری سے کم نہیں )۔۔ الزامات کی نوعیت تو ایک طرف ،اس سارے ڈرامہ کی ٹائمنگ بھی مضحکہ خیز حد تک غلط ہے۔۔ نہ تو قادیانیوں کی جانب سے کوئی ایسی ویسی حرکت سامنے آئی ،نہ ہی انہوں نے کسی “قومی مفاد” کی پونچھ پہ پیر رکھا جو یہ سیاستدان اچانک حرکت میں آگئے ۔۔۔۔ جب ایسا ویسا کچھ نہیں ہوا تو اچانک قادیانیوں کو غدار قراردلانے اور انہیں “اہم عہدوں” سے ہٹانے جیسی بڑھکوں کے پس پردہ عوامل بالکل “اوپن سیکرٹ” ہیں ۔۔۔ فوج کو دباو میں لانے کی یہ بچگانہ حرکت وہ خاندان کررہا ہے جن کی اپنی ذات پات ،ذریعہ معاش، اور حب الوطنی مشکوک ہیں ،اور جنہوں نے ساری عمر میں شائد ہی کوئی قومی مفاد ، کا کام یا بات کی ہو ۔۔۔۔
پہلی بات تو یہ کہ میں قادیانیوں کو کافر سمجھتا اور ان پہ لعنت بھیجتا ہوں ،مگر تب ،جب بات مذہب کی آئیگی ۔۔ مگر میں جب بات سماجیات اور حب الوطنی سے متعلق ہوگی تو میرے پاس ایسی کوئی بھی وجہ نہیں کہ میں انہیں برابھلا سمجھوں یا کہوں۔۔۔
دوسرا کہ کسی بھی کمیونٹی کو اجتماعی سطح پہ غدار قراردلانے جیسی اس احمقانہ بلاوجہ کی تحریک سے ملک کی بہتری تو کجا،الٹا سبکی اور سالمیت خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہوجائیگا ۔۔۔ یہ تو بالکل ایسا ہی ہوگا کہ اپ بلاوجہ ایک پوری کمیونٹی کو ملک دشمنی پہ مجبور کردیں (ہمیں پہلے ہی ملک میں اس طرح کے کئی محاذوں کاسامنا ہے جن میں بلوچ، ہزارہ وال وغیرہ شامل ہیں)۔۔
مذہبی طبقے سے درخواست ہے کہ وہ جذبات کا بلاوجہ مظاہرہ کرنے سے گریز کریں ۔۔۔ یہ ایک چالاک لٹیرے نے پتہ پھینکا ہے ،جس کا نشانہ وہ معصوم ہیں جوگدھے کا گوشت کھا کھا کر خود بھی گدھے بن چکے ہیں اور جو ملک گیری کی بجائے چمچہ گیری کو پسند کرتے ہیں ۔۔۔۔
جن صاحب نے یہ بات کی پہلے ان کے علم میں یہ یہ لانا بھی ضروری ہے کہ ملکی پیسہ لوٹنا ،قومی اداروں کے خلاف کام کرنا، جاسوسوں کو پناہ دینا بھی غداری ہے جس کی سزا موت سے کم بالکل نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔ اب وہ موصوف نہ صرف خود، بلکہ ان کی اہلیہ،سسر ،چچا سسر، ان کے سالے(جو حقیقت میں قوم کے بہنوئی بنے ہوئے ہیں) الغرض پورا “ٹبر” ہی کرپشن زدہ غدار ہیں ۔۔ ان سے پوچھا جائے کہ کیوں نہ قادنیوں کو غدار دینے،اور عہدوں سے ہٹانے سے ذرا پہلے،ان بدعنوانوں کو غدار قراردیکر پھانسی چڑھادیاجائے جو ملک و قوم کی باگ دوڑ تھام کر انہیں اندھیروں کی جانب دھکیل رہے ہیں ۔۔۔ میرا تو یہ ماننا ہے کہ قادیانی بھی غدار ہونگے ،،مگر کرپٹ بٹوں،زرداریوں، خواجوں ،ممدوٹوں،رئیسانیوں،زہریوں کے بعد۔۔۔۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s