گدھا کہتے کسےہیں۔۔۔؟؟؟

آج کل سوشل و پرنٹ میڈیاپہ گدھے کی بڑی چرچاہے ۔۔ ہردوسرے روز یارلوگ اس معصوم پہ قلم آزمائی کرتے نظرآرہے ہیں۔۔کچھ اسے دانشورقراردیتے ہیں تو کچھ ‘‘گدھا‘‘ہی سمجھتے ہیں۔۔کچھ گدھے کے کھانے پہ نکتہ چیں ہیں توکچھ گدھے کو ‘‘کھانا‘‘سمجھ رہے ہیں۔۔کچھ گدھے کی پھیلائی بیماریوں کا ڈراوا دے رہے ہیں تو کچھ اس سے بنی ‘‘ادویات کے فوائد ’’پہ نظریں رکھے ہوئےہیں۔۔خود کوبھی پانچ سواروں میں شامل کرتے ہوئے اس موضوع پہ تحقیق کا فیصلہ کیا ۔۔۔ چلیں ملکر ڈھونڈتے ہیں کہ یہ گدھا کہتے کسے ہیں؟؟؟؟؟

 

بات شروع کرتے ہیں اس کی ظاہری ساخت اورحلیے کی ۔۔۔ اپنی وضع قطع اور چال ڈھال میں گدھا ایک سیدھاسادا چوپایہ ہے جو انسانوں کی طرح ہی دوکان بھی رکھتا ہے ۔۔۔ یہ ایک شریف النفس اور صابر قسم کا جاندار ہے جوگھنٹوں بلاچوں چرا کیے مشقت کرتا ہے اور بدلے میں کچھ نہ بھی ملے توہینکنے سے زیادہ کچھ نہیں کرتا ۔۔۔ گدھے کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس پہ جتنا بھی بوجھ لاد دیا جائے یہ دبنے کی بجائے مزید اٹھانے کےلیے تیار رہتا ہے ،لادنے والے سے شکایت تک نہیں کرتا۔۔

ضروری نہیں گدھا ایک لمبوترے چہرے والا اور بڑے بڑے کانوں والا ہی ہو۔۔یہ کوئی گول مٹول،کتابی ،یابیضوی چہرے والابھی ہوسکتا ہے۔۔ ۔۔

ضروری نہیں گدھا چار ٹانگوں والا ہی ہو،،،،دو ٹانگوں پہ بھی کوئی گدھا ہوسکتا ہے ۔۔

ضروری نہیں کہ گدھا ڈھینچوں ڈھینچوں ہی کرے ۔۔ یا اسلام علیکم میرے عزیز ہم وطنو ۔۔۔یا ناظرین میں اس وقت موجود ہوں فلاں فلاں جگہ پہ ۔۔۔۔بھی کہہ سکتا ہے ۔۔

ضروری نہیں کہ گدھاصرف وزن ڈھوئے اور مال برداری کرے ۔۔ یہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر انسانوں پہ حکم بھی چلاسکتاہے۔۔

گدھے کی ایک دم بھی ہوتی ہے ،،اور کئی بغیر دم کےایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر بےاختیار زبان خلق پکار اٹھتی ہےکہ ’’ابے او گدھے کی دم’’؟؟؟؟۔۔۔

گدھوں میں بھی درجے ہیں ۔۔ کچھ اعلی گریڈ کے ہوتے ہیں تو کچھ درجہ چہارم کے ۔۔۔۔۔۔۔درجہ بندی کے لحاظ سے اعلی منصب والے زیادہ جبکہ کم والے نسبتا ‘‘کم گدھے ’’ہوتے ہیں۔۔۔

کھانے کے معاملے میں گدھاغیرمتوقع مزاج رکھتا ہے ۔۔۔چار ٹانگوں والا ہو تو گھاس پھونس پہ گزاراکرلیتا ہے ،،،،، اور اگر دوٹانگوں والا ہو تو آدھاملک کھاکہ بھی پیٹ نہیں بھرتا۔۔۔

کچھ ناقدین کا یہ بھی کہناہے کہ گدھا کسی ٹھوس جسم کا نہیں، بلکہ ایک کفیت کا نام ہے ۔۔اس کیفیت میں آنے والے سے اپ کچھ بھی توقع کرسکتے ہیں ۔۔ وہ ایک ہی تعمیراتی منصوبے کا دوبار افتتاح بھی کرسکتا ہے ۔۔۔ وہ ایک نئی سڑک کو ایک ہفتے بعد ہی نئے منصوبے کے نام پہ دوبارہ بھی اکھاڑ سکتا ہے ۔۔

گدھے کو بےوقوف بنانا ایک نہایت مشکل کام ہے ،،،کیونکہ اس کےلیے دماغ کی سخت ضرورت ہوتی ہے ۔۔۔ اور یہ یقینا گدھے کے پاس نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کے پاس جو گدھے کو بےوقوف بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔۔۔۔

ایک اندازے کےمطابق دنیامیں سب سے زیادہ گدھے مصرمیں پائے جاتے ہیں ۔۔یہ اندازہ (مرسی کی حکومت پہ السیسی کےقبضے کے بعد لگایاگیاہے )۔۔ اسی اندازے کے بعد مصرکےبعد سب سے زیادہ گدھے پاکستان میں پائے جاتے ہیں (یہ اندازہ ماضی کی حکومتوں  کی کارکردگی کی بنیاد پہ لگایاگیا ہے تاہم  اب حتمی تعداد مردم شماری کےبعدہی سامنے آئیگی)۔۔

گدھے کو کھوتا بھی کہتے ہیں ۔۔ اورسناہے جو سوتا ہے  وہ کھوتا ہے ۔۔ اگر ایسا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو سوتی ہے وہ کیا ہوئی؟؟؟ (یہاں قوم کی بات نہیں ہورہی ،ہربات میں مذاق نہیں ) ۔۔۔۔

خیر اس موضوع پہ جتنا مرضی لکھتے جائیں ،کم پڑجائیگا ۔۔ اس لیے محدود رہتے ہوئے اسی پہ اکتفا کرناچاہوں گا کہ اتنے  خصائل گنوانے کےبعد میں خود کو بھی گدھا گدھا سا محسوس کرنےلگا ہوں ۔۔۔ اور اب ڈر ہے کہ سی پیک والے چائنیز شائد مجھے بھی کھا جائیں ۔۔۔کیوں کہ سنا ہے کہ گدھوں کا تو وہ کچھ بھی نہیں چھوڑتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم شد

دانش ڈاٹ پی کے پہ شائع شدہ

http://daanish.pk/5496/

Advertisements

One thought on “گدھا کہتے کسےہیں۔۔۔؟؟؟

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s