(ایک اور کتا کام ۔۔۔۔ (2015کی تحریر

ایم کیوایم کی دہشتگردی ختم کرنےکےلیےآپریشن شروع ہے۔۔۔ گرفتاریاں ہوگئیں،اسلحہ مل گیا،،،اعتراف ہوگئے،،،رینجرزکودھمکیاں مل گئیں،،قائدین پرمقدمات درج ہوگئے ۔۔۔۔ بس؟؟؟؟ ایک دفعہ پھربس؟؟؟؟ ۔۔ادھر زیرعتاب جماعت ایک صوبائی حکومت میں شامل ہونےجارہی ہے ۔۔۔ وہ بھی اپنی درخواست پرنہیں بلکہ صوبےکی حکمران جماعت نےازخودفوری فیصلہ کرتےہوئے اپنےپارلیمانی پارٹی کی “بھرپورتائید” سےیہ فیصلہ کیاہے(وہ الگ بات ہے کہ پورےبھرےہال میں صرف دو افرادکےمنہ سے ہی ہاں نکلی)۔۔
آج تک ایم کیو صرف اسی وجہ سےتو ختم نہیں ہوئی،ہردور میں کچھ نہ کچھ “زردار” یا “شریف “پائےجاتےرہے ہیں، جو صرف اورصرف دوسرےکونیچادکھانےیامحض ایک کرسی کی خاطرپورےملک کوایک کینسرمیں مبتلاءکرگئے۔۔۔۔ ایم کیوایم جب سےقائم ہوئی تب سےہی تشددکی سیاست کوفروغ ملا،اسی وجہ سےیہ پیدائشی طورپرہی محب وطن حلقوں میں کھٹکناشروع ہوگئی ۔۔۔لیکن بدقسمتی سے صرف اورصرف سیاسی فائدہ لینےکےلیےاس کےمخالف عناصرکےساتھ ساتھ اس کاساتھ دینےوالےبھی پیداہوئے۔۔(یہ ساتھ کسی اخلاقی یا حقیقی وجوہات کی بناءپرنہیں بلکہ صرف مخالف کوزچ کرنےیامحض ایک کرسی کےلیےہوتاتھا۔۔) کسی دورمیں نوازشریف خودبھی اوراپنےچہیتےزاہدسرفرازکےذریعےایم کیوایم کی اسی طرح مدد اورحمایت کرتےتھےجیسےاج زرداری نےکی ہے۔۔ہردورمیں اس کینسرکواکھاڑنےکی کوشش فوج کی جانب سےہوئی،سیاسی جماعتوں نےتوصرف بعدمیں ہاں میں ہاں ملائی۔۔۔ کبھی کوئی موثراپریشن کسی سیاسی جماعت کی جانب سےشروع نہیں کیاگیا۔شروع ہوبھی کیوں؟؟ کس کواتنی عقل موت ہےکہ وہ اپنی کرسی کےلیےپورےملک کی عزت،معیشت،امن اورترقی کوداؤپرلگادیتےہیں۔۔ خیر اب جب کہ آپریشن شروع ہواہےتوہرپاکستانی کوامیدلگی کہ شائداس مرتبہ یہ آپریشن پوری طرح کامیاب ہوجائے ،،،دو دن تک تومیں بھی بہت خوش رہا،لیکن یکےبعددیگرےہونےوالےواقعات اورحکمرانوں کی “سنجیدگی”سےواضح ہوگیاکہ اب کہ بھی نتیجہ وہی “ڈھاک کےتین پات”ہوناہے۔۔۔۔۔ اوپرسےایسےوقت میں عیاری ومکاری کےبےتاج بادشاہ اور سیاسی مداری نےایک دہشتگردکواپنی صوبائی حکومت میں شامل کرکےجانےکونسا ثواب کاکام کیا،؟؟؟ میری توعقل ہی دنگ ہےکہ صرف اپنےسیاسی حریف کوزچ کرنےکےلیےقومی معاملےمیں اس قدر بےحسی کاثبوت؟؟؟؟؟؟ جانےیہ لوگ حکومت کیسےچلاتےہونگے۔۔۔۔۔ مجھےیادپڑتاہےکہ محترمہ نےاپنی پہلی حکومت کی برطرفی پرکسی غیرملکی جریدےکوانٹرویودیتےبھی یہ اعتراف کیاتھاکہ”ان کی زیادہ توجہ سیاسی مخالفین کو لٹ ڈاؤن کرنےپرمرکوز رہی،،آئندہ وہ ایسی غلطی نہیں دہرائینگی۔۔۔۔ یہ بیان ہماری ہرسیاسی جماعت،ہررہنما،حکمران کی زاتی سوچ اورقابلیت کی صحیح سےعکاسی کرتاہے۔۔۔ انہی کچھ باتوں کی وجہ سے مجھے اس آپریشن کابھی کوئی خاص فائدہ نظرنہیں آرہا۔۔۔۔ اللہ سےدعاہےکہ میرا اندازہ غلط کردے ۔۔۔ اور ہمارےسیاستدانوں کو عقل کے”بال وپر”دے۔۔۔

 

یہ تحریر محفوظ کرنے کےلیے بلاگ پہ شائع کی گئی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s