شکریہ کپتان

ایک گاؤں میں ایک باپ بیٹا رہتے تھے ۔۔ ایک مرتبہ انہوں نے بازارسے گدھا خریدا اور اسے لیکر پیدل گھرکی جانب چل پڑے۔۔۔ راستےمیں انہیں کچھ لوگ ملے جنہوں نے ان کامذاق اڑایا کہ دیکھو گدھے کےہوتے ہوئے بھی پیدل چلے جارہے ہیں۔۔۔

اس پروہ دونوں پباپ بیٹاگدھے پہ سوارہوگئے ۔۔۔

کچھ دور چلے تو چند افراداور ملے ،،انہوں نے غصے سے دیکھتے ہوئے کہاکہ دیکھو ان دو ظالم انسانوں کو جوایک گدھےپر سواری کررہے ہیں ۔۔ یہ سن کردونوں شرمندہ ہوئے اور فیصلہ کیاکہ ایک بندہ سواری کرے گا اور ایک پیدل چلے گا۔۔۔

 

باپ بیٹھارہا،بیٹا پیدل چل پڑا۔۔۔۔ کچھ دور چلےتو کچھ لوگ اور ملے اور طنزیہ ہنسی ہنستے ہوئے بولے کہ دیکھوکیسا باپ ہے کہ خودمزے سے سواری کررہاہے اور بیٹا بےچارہ پیدل چلنےپہ مجبور ہے۔۔۔

یہ سن کرباپ نیچے اترا اوربیٹے کوسوارکرادیا۔۔۔۔کچھ دور چلے تو ایک ٹولہ اور آن ملا،،، اور آپس میں باتیں کرنے لگا کہ دیکھو کیسا زمانہ آگیا،بزرگ باپ پیدل چل رہا ہے اوربیٹاسواری کے مزے لے رہا ہے ۔۔۔یہ سن کر دونوں باپ بیٹا بڑا سٹپٹائے۔۔۔

خیرانجام یہ ہوا کہ انہوں نے گدھے کوراستے میں پڑنے والی نہرمیں پھینکا اور یہ کہتے ہوئے چل دئیے کہ ’’اس دنیامیں لوگوں کو خوش کرناناممکن ہے’’۔۔۔۔۔۔

اب آتے ہیں مدعے کی جانب۔۔۔۔۔

میڈیامیں ہاہا کار مچی ہے کہ پٹھان ڈر گیا،کھلاڑی ہارگیا،،نیازی نے ہتھیار ڈال دئیے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔

عمران خان کو اپ چاہے یوٹرن کا بادشاہ بولیں

سیاسی نابالغ بولیں۔۔۔یا پھر نادان۔۔۔۔

مگر میں اس فیصلےپراس کی نہ صرف تائیدکرتا ہوں بلکہ خوش بھی ہوں

میں پی ٹی آئی کاسپورٹر ہوں ۔۔ اور ن لیگ کا حامی ۔۔۔پیپلزپارٹی کو پسندکرتا ہوں اورمسلم لیگ ق کامشکور ہوں ۔۔۔

 ہراس کام کےلیے جو وہ ملک کےلیے کرتے ہیں ۔۔جوحقیقی معنوں میں  قوم کی فلاح کرتا ہو۔۔

میں سخت مخالف ہوں سیاسی جماعتوں اور ان کی سیاست کا

جو وہ اپنےمفاد،اپنی اولاد،اپنی جائیداد کےلیے کرتے ہیں ۔۔

کپتان کا اسلام آباد لاک ڈاؤن کافیصلہ مجھے پہلے بھی سمجھ میں نہیں آیا اور بلاجواز سالگا تھا

شائد یہ کپتان کےجارحانہ مزاج کی وجہ ہے کہ وہ نااہل مشیروں اورسیاسی حلیفوں کےلیے آسان شکار ہیں ۔

ماضی کی کئی شاندار غیرمتوقع کامیابیوں نے ضرور ان کوبڑالیڈربنادیا،مگرسیاسی بصیرت ایک الگ چیز ہوتی ہے ۔۔

کپتان خان نےماضی قریب میں یکے بعددیگرےکئی ایسی حرکات کی(اللہ جانے کس کے کہنے پہ کیں) کہ دل ہی ٹوٹ گیا۔۔

پانامہ لیکس کے معاملے پر سولو فلائٹ کی کوشش بھی ناکام رہی ۔۔۔

لاہورمیں مال روڈپردھرنا اور پھر شاہدرہ سے ہونے والی احتساب ریلی بھی ناقص حکمت عملی کے باعث ناکام رہے ،جس سے سیاسی ساکھ کو اچھا خاصا دھچکالگا۔۔

خان صاحب کو شائد کسی فوجی مشیرکی معیت حاصل ہے جس کی سرشت میں جنگی جنون اور بےچینی بھری ہے ۔۔یہی مشیر خان صاحب کو نچلانہیں بیٹھنے دے رہا۔۔

ورنہ تو ہرصاحب بصیرت کارکن،رہنما،سیاسی حلیف،رقیب،دانشور اور صحافی خان صاحب کو یہ باقی ماندہ عرصہ دھینگامشتی کی بجائے موثراپوزیشن کےذریعے گزانے کامشورہ دے رہےہیں۔۔

میں بھی انہی نقاط کو یہاں دھرانا چاہتا ہوں کہ خان صاحب اب لیڈری چھوڑی سیاست پہ آئیں

قومی وصوبائی اسمبلیوں میں (بالخصوص پنجاب) میں موثراپوزیشن کاکردار ادا کرتےہوئے نہ صرف قومی ،بلکہ عوامی معاملات پر قانون سازی میں پیش پیش رہیں ۔ بھلے ان کی پیش کردہ قراردادیں منظور نہ ہوں،،لیکن کم سے کم ان کی موجودگی کااحساس تو رہے،،اورووٹوں کاحق بھی ادا ہو۔۔۔

پانامہ لیکس کو کسی کمیشن یا عدالت میں لے جاکر اسے یکسر ہی ختم نہ ہونےدیں۔۔ بالکل اسے اپنی طاقت کے طور پر انتخابات تک کےلیے بچاکررکھیں ،،،تاکہ اس نقطے کی مدد سے اپنے ووٹرز کے ساتھ ساتھ مخالفوں کے باشعور ووٹرزکوبھی توڑسکیں ۔۔۔(کیوں کہ کمیشن یا عدالت میں گیا تو اللہ کے حکم سے جیت حکمرانوں کی ہی ہونی ہے چاہےسو میں سے99 گواہ خلاف ہی کیوں نہ ہوں)

عمران خان صاحب کو چاہیے کہ وہ چھوٹتے ہی قومی اسمبلی میں پہلی قرارداد کرپشن کو قابل گردن زنی جرم قراردینے کی تحریک پیش کریں ،چاہے منظور ہویا نہ ہو،مگرپارٹی کےموقف کوتقویت ملے گی۔۔اور پھر حکومت کے اقدامات پرکڑی نظر رکھیں اور ہر موقع پر تائیدیامخالفت کےتحت اپوزیشن کاسلسلہ جاری رکھیں ۔۔ووٹرزبالخصوص نوجوان اورپڑھے لکھے طبقے نے ان کو اسی کام کےلیے بھیجاتھاناکہ آئے روز سڑکوں پہ کینٹینرز لگوانے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خان صاحب اپنےزیرقبضہ صوبے میں اصلاحات پہ زور دیں اور اس کی برابر تشہیربھی کرتے رہیں،تاکہ عوام میں ان کی مقبولیت نہ صرف برقرار رہے بلکہ بڑھے بھی۔۔۔۔۔۔

باقی خان صاحب ایک اچھا اور بروقت فیصلہ اپ کو دوبارہ سیاسی مقبولیت کی اس اوج پہ پہنچا سکتا ہے جس کی اپ کو تمنا ہے ۔۔

تے دنیا دی چھڈو۔۔۔۔ یہ کبھی کسی سے خوش نہیں ہوتی

 

Note: Published on Daleel.pk

شکریہ کپتان – حسن تیمورجکھڑ

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s