امریکی کتے

امریکی کتے پالنے میں مشہورہیں (ہمارے ڈکٹیٹرزاورسیاستدانوں کو ہی دیکھ لیں)،،،سب سے زیادہ کتے بھی امریکہ میں ہی ہیں ۔۔ آپ یوں کہہ لیں کہ جتنے امریکی اتنے کتے ۔۔۔ امریکہ میں موجود ہرگھرمیں ایک کتا ہے اور جن گھروں میں کتا نہیں سمجھ لیں وہاں امریکی بھی نہیں ۔۔۔۔ میں تو حیران ہوں کہ کتوں سے اتنی محبت رکھنے کے باوجودبھی ان لوگوں نے اپنی پارٹی کو کتا کیوں نہیں کیا،میرا مطلب ہے  سیاسی جماعت کا نشان کتا کیوں نہیں رکھا ،مفت میں گدھا اورہاتھی لیے پھرتے ہیں۔۔۔۔
کتوں سے اتنی محبت دیکھ کر توخدشہ پیدا ہوچلا ہے کہ امریکی گورنمنٹ وہائٹ ہاؤس میں بھی کتے کو لازمی قراردیدے گی۔۔۔ یعنی وائٹ ہاؤس میںایک کتا ہوگا ۔۔

گلوبلائزیشن کادورہے،، دنیاسمٹ کر ایک گاؤں بن گئی ہے ۔۔اور امریکی اس گاؤں کےچودھری کادرجہ رکھتےہیں ۔۔اب کتوں کی محبت میں کتے ہوئے امریکی اپنااثررسوخ استعمال کرکے عالمی سطح پر کتا رکھنا لازم بھی قراردلواسکتےہیں بالخصوص تھرڈورلڈکو تو ‘‘کتا کتا ’’کیا ہی جاسکتا ہے ،، کچھ ممالک تو ایسے ہیں جن کامجھے خدشہ ہےکہ امریکہ کی محبت میں اپنا قومی نشان ہی کتا نہ رکھ لیں۔۔۔۔(پاکستان کی بات نہیں کررہا، فوراً ہی ادھر نہ پہنچ جایاکریں)۔۔
کتا ایک وفادار جانور ہے مالک کے لیے اس کی وفاداری ہرشک سے بالاتر ہے، چاہیے اس کے لیے اسے اپنی ہی قوم سے غداری کیوں نہ کرنی پڑے (ضیاالحق ،یحیی خان، معین الدین قریشی،نواز،شہباز،زرداری وغیر وغیرہ کی بات نہیں کررہا میں ،،،ایویں نہ سوچ میں پڑجانا)۔۔کتااپنے مالک کی مارکھاکر بھی اسے نہیں چھوڑتا،،مالک بےشک کھانا بھی نہ دے،شکایت ایک ایک لفظ منہ سے نہیں نکالتا

میرا بھی دل چاہ رہا ہے کہ ایک عدد کتا رکھ ہی لوں لیکن پھر سوچتا ہوں کہ کہیں لوگ امریکی ہی نہ سمجھ لیں اور اپ کو تو پتہ ہے مجھ سے گالی برداشت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s