پیسہ قبرمیں بھی جائیگا۔۔۔۔۔۔

اکثروبیشترہم سنتےہیں کہ “اتناکماکرکیاکروگے،پیسے قبرمیں لیکر جانےہیں کیا؟؟؟ قبرمیں پیسہ ساتھ نہیں جائیگا ،مرنےکےبعدپیسہ کام نہیں آئیگاوغیرہ وغیرہ” ۔۔۔ مگرمیں یہ بات نہیں مانتا،کیوں کہ ہرانسان نہ صرف پیسہ قبرمیں لےجاسکتاہےبلکہ اس بطور”رشوت”کام میں بھی لاسکتا ہے ۔۔۔۔ وہ کیسے؟؟؟ طریقہ جاننا چاہیں گے؟؟؟ تھوڑا سےاحادیث ،اقوال، حکایات اوراس کےبعداخلاقیات کےبارےمیں پڑھیں تواندازہ ہوجائیگاکہ ہم پیسے کوکس طرح نہ صرف قبرمیں لےجاسکتےہیں بلکہ اس سے
اپنےلیے”رعایت”بھی خریدسکتےہیں۔۔۔۔۔
خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ؓ کی مثال بھی سب کےسامنےہےکہ جنہوں نےاپنےمال کےذریعےاللہ سےتجارت کی ۔۔اللہ نےبھی انہیں ان کانفع خوب لوٹایا۔۔آج تک ان کا باغ اور جائیداد غریبوں کو نفع دے رہی ہے۔۔۔۔۔۔بدلےمیں ملنےوالی نوازشات کااحاطہ شائدہم نہیں کرسکتے۔۔۔
حدیث:”یتم کی کفالت کرنےوالاجنت میں میرےساتھ ہوگا”
اس کےعلاوہ بھی بہت ساری احادیث،حکایات میں یہ پتہ چلتاہےکس طرح اپنےپیسےسےدوسروں کی مددکرنےوالا اللہ کےقرب کامستحق بنتاہے، حتی کہ ایک براانسان بھی مرنےکےبعدعذاب قبرسےمحفوظ اورجنت کاحقدارقرارپاتاہے۔۔
یہ پیسہ اس وقت واقعی بےکار اورباعث اذیت ہےجب تک اسے اپ صرف دنیامیں شان وشوکت یا دنیاوی ضروریات کی غرض سے کمارہےاورجمع کررہےہوتےہیں ۔۔ لیکن اگراسی پیسے کواپ قبرمیں ساتھ لےجانےکی غرض سےکمائیں تو یقیناً یہ بہترین کمائی ہوگی۔۔۔ قبرمیں لےجانےکےلیےضروری ہے کہ اپ سےبطورامانت اللہ کوسونپتےجائیں۔۔ اپنی جائزاوربنیادی ضرورت سےزیادہ ہرگزاپنےپاس نہ رکھیں۔۔جہاں ضرورت مند غریب بھائی دیکھیں وہاں اللہ سے تجارت کرنےمیں ذرادیرنہ لگائیں ۔۔۔ طلبہ کی تعلیم ،مسافروں کےقیام وطعام،بیواؤں کی کفالت،بیٹیوں کی شادی غرض کےجوبھی صورت دستیاب ہوں،فوری اپنےپیسےکوقبرکےلیےمحفوظ کرلیں۔۔۔۔۔ بےشک اللہ بہترین امین ہے،جواصل سے بڑھ کرلوٹائےگا۔۔۔۔ بےجان دھاتوں،گارےمٹی سےبنےقلعےیاکاغذکےٹکڑوں کےانبارچھوڑکرمرنےسےبہترہےکہ آپ اسےنورکےہالے کی صورت اپنےساتھ لیکرقبرمیں جائیں۔۔۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s